۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ اسلام دلوں کو جوڑنے کا پیغام دیتا ہے جس مکتب میں افتراق اور مذاہب کو لڑانے کی ترغیب دی جاتی ہے اس کا اسلام کے ساتھ دور دور تک کوئی تعلق نہی ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا کے رہنما اور بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی رکن علامہ اشفاق وحیدی کی رہائش گاہ پر آئے ہوئے کرسچن کمیونٹی کے رہنما پاسٹر جے پلنک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دلوں کو جوڑنے کا پیغام دیتا ہے جس مکتب میں افتراق اور مذاہب کو لڑانے کی ترغیب دی جاتی ہے اس کا اسلام کے ساتھ دور دور تک کوئی تعلق نہی ہے۔ 
لائق تحسین ہیں آسٹریلیا حکومت جو تمام مذاہب کو برابر کے حقوق دیتی ہے تمام مذاہب کے رہنما آسٹریلوی حکومت کے اس اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں گے،نفرتوں کو ختم کر کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر تفرقہ ڈالنے والوں کو ناکام بنائیں گے۔

دونوں رہنماؤں نےاتفاق کیا کہ دور حاضر میں تمام مذاہب و مسلک کی ہم آہنگی کا تقاضہ ہے ایک دوسرے کی عبادت گاہوں میں آنے جانے سے عوام میں اتحاد وحدت کی فضاء قائم ہوتی ہے۔ 

آسٹریلیا میں تمام مذاہب کے لوگ آزادی کے ساتھ اپنی عبادات انجام دیتے ہیں اور عوام کو اپنے اپنے عقیدے کے مطابق تبلیغات کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے مذہب پر رہتے ہوئے معاشرے کا ایک اچھا انسان بن کر دوسروں کے عقائد اور حقوق کا خیال رکھتے ہیں۔ یہی پیغام قرآن اور اسلام اور باقی مذاہب سے ملتا ہے۔

دونوں رہنما نے مزید کہا کہ کوئی مذہب بھی ایک دوسرے کے مقدسات کی توہین اور افتراق ڈالنے کی اجازت نہی دیتا 
تمام مذاہب کے علماء کو معاشرے سے اس قسم کی برائیوں کا خاتمہ کرنا ہو گا اور عوام میں اتحاد وحدت پیار کو فروغ دینا ہو گا تاکہ عوام ایک دوسرے کے قریب آسکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .